Justuju Tv جستجو ٹی وی

Equipped with Google Analytics گوگل کے تجزیہ کار سے مرصع



All New Justuju Web TV Channel

Sunday, May 18, 2008

Police's Social Crimes - Understanding the Rough Justice

اسلام آباد،سی آئی اے پولیس کانجی عقوبت خانے میں5خواتین پر جنسی تشدد


القمرآن لائن نیوز

وفاقی پولیس نے سی آئی اے پولیس کے نجی عقوبت خانے پر چھاپہ مار کر 5خواتین اور3 مردوں کو بازیاب کرا لیا۔ ریسکیو ون فائیو کو اطلاع ملی تھی کہ چنیوٹ سے تعلق رکھنے والی5 خواتین ساجدہ، زاہدہ، بشیراں، تسلیم اور نصرت سمیت تین مرد محمد یوسف، محمد پرویز اور فیاض دس روز سے سی آئی اے پولیس کے سیکٹر آئی ٹین میں واقع نجی عقوبت خانے میں محبوس ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو ون فائیو اور تھانہ سبزی منڈی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو بازیاب کر لیا۔ اس موقع پر وفاقی پولیس اور سی آئی اے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ پولیس نے سی آئی اے کے چار اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ لیکن سی آئی اے کے دیگر اہلکاروں نے کارروائی کر کے اپنے ساتھیوں کو چھڑا لیا۔بازیاب ہونے والے تمام افراد کو پولیس ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ہاں سی آئی اے پولیس نے موقف اختیار کیا کہ یہ تمام افراد نوسر بازی اور جعلسازی کیس کے ملزم ہیں۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے خواتین کی پچاس ہزار روپے فی کس کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ تاہم زر ضمانت کا بندوست ہونے تک انہیں اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ جبکہ تین مردوں کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ خواتین نے پولیس کو بتایا کہ سی آئی اے کے اہلکار انہیں مسلسل دس روز سے جنسی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں لہٰذا ان کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے لیکن پولیس نے ان کا میڈیکل ٹیسٹ کرائے بغیر انہیں اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔

No comments: