Justuju Tv جستجو ٹی وی

Equipped with Google Analytics گوگل کے تجزیہ کار سے مرصع



All New Justuju Web TV Channel

Saturday, July 31, 2010

پولیس ہیڈآفس میں مددگار15کال سینٹرآئندہ ہفتے کام شروع کرے گا

پولیس ہیڈآفس میں مددگار15کال سینٹرآئندہ ہفتے کام شروع کرے گا


کراچی (رپورٹ/ آصف علی سید ) شہر میں ہونے والے جرائم کی وارداتوں کی اطلاع اور پولیس کی مددطلب کرنے کے لیے پولیس ہیڈ آفس میں جدید نوعیت کا"مددگار15کال سینٹر" قائم کردیاگیا ہے

مددگار15کال سینٹر70نشستوں پر مشتمل ہے جو آئندہ ہفتے سے تجرباتی بنیادوں پرکام شروع کردے گا، پولیس کے کال سینٹر میں آنے والی ٹیلی فون کالز کا ڈیٹا ایک سافٹ ویئر میں محفوظ کیا جائے گا کسی بھی اطلاع پر کال سینٹر میں موجود پولیس افسران متعلقہ تھانے اور مددگار پولیس کو جائے وقوعہ اور متعلقہ تھانے کے بارے میں اطلاع کریں گے۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپیٹل سٹی پولیس کراچی کے شہر بھر میں قائم پندرہ مددگار15مراکز کے تمام ٹیلی فون نمبروں کو سینٹرل پولیس آفس میں قائم کیے جانے والے جدید نوعیت کے مددگار 15کال سینٹر میں منتقل کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے نمبروں کی منتقلی کے بعد سی پی او میں قائم مددگار کال سینٹر آئندہ ہفتے سے تجرباتی بنیادوں پرکام شروع کردے گا پولیس ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ کال سینٹر 70نشستوں پر مشتمل ہے جہاں تین شفٹوں میں 210پولیس اہلکاروں و افسران پر مشتمل عملہ کام کرے کال سینٹر سے متصل ایک آپریشن روم بھی تعمیرکیا گیا ہے جہاں موجود پولیس کے افسران شہر کے کسی بھی حصے سے آنے والی کال پر متعلقہ تھانے کو اطلاع کریں گے اور اس کال پر ہونے والی پولیس کارروائی کو بھی مانیٹرکریں گے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں موجود مددگار15کے مراکز سے صرف کال سننے والے اہلکاروں کا تبادلہ سی پی او کردیا جائے گا جبکہ آپریشن پولیس کا عملہ انھی مراکز میں موجود رہے گا۔

 رائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل پولیس آفس میں قائم کیے جانے والے جدید مددگار 15کال سینٹر میں شہرکے کسی بھی حصے سے آنے والی کالزکا ڈیٹا سندھ پولیس کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تیارکردہ سافٹ ویئر میں محفوظ کیا جائے گا اور ان کالز میں ہونے والی گفتگو بھی ریکارڈ ہوگی جو کسی حادثے کی صورت میں تفتیش میں کام آسکے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ جدید کال سینٹر میں ایس پی سطح کا ایک افسر انچارج ہوگا جبکہ ایک شفٹ میں 70افراد پر مشتمل عملہ موجود ہوگا

کال سینٹر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بیک اپ میں 30ٹیلی فون لائنیں موجود ہوں گی جو زیر استعمال ٹیلی فون لائنوں کے خراب ہونے کی صورت میں کال سینٹر سے منسلک کردی جائیں گی، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مددگار 15کال سینٹر کے شروع ہونے کے بعد اگلے مرحلے میں شہر بھر کے تھانوں اور مددگار15کی پولیس موبائلوں میں ٹریکر نصب کیے جائیں گے جس کے ذریعے کسی کال پر روانہ کی جانے والی پولیس موبائل کی پوزیشن اور اس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کا ٹائم نوٹ کیا جاسکے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس موبائلوں میں ٹریکر نصب کرنے کا مقصد پولیس اہلکاروں کی دوران ڈیوٹی صحیح مقام کی نشاندہی اور کسی حادثے یا واردات کی صورت میں قریب ترین پولیس موبائل کو جائے وقوعہ پر روانہ کرنا بھی ہے جس سے عوام کو پولیس کے دیر سے پہنچنے کی شکایات میں بھی کمی واقع ہوگی، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل میں ٹریکر نصب کیے جانے کے بعد مددگار15کی گاڑیاں اپنی مختص کردہ پوائنٹ سے کسی اور مقام پر نہیں جاسکیں گی تھانوں کے ایس ایچ اوز کی ڈیوٹی یا تھانے پر موجودگی کو بھی چیک کیا جاسکے گا ،

 ولیس ذرائع نے بتایا کہ جدید نوعیت کے مددگار15کال سینٹر میں تمام کام مکمل ہوچکے ہیں اور اسے آئندہ ہفتے آپریشنل کردیا جائے گا۔ 

No comments: